الیکشن کمیشن نے راجا بشارت کےخلاف نااہلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے راجا بشارت کےخلاف نااہلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔فائل فوٹو

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کیس کا فیصلہ30 نومبرکوسنایا جائے گا

الیکشن کمیشن نے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاجو 30 نومبرکوسنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل راجا بشارت نے کہاکہ درخواست گزارنے اسلام آبادہائیکورٹ میں بھی یہی درخواست دائرکررکھی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث الیکشن کمیشن سماعت روکے، قانون کے مطابق اس نوعیت کی درخواست صرف مدمقابل امیدواردائرکرسکتاہے،راجابشارت کے وکیل نے نااہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اعتراض اٹھادیا۔

درخواست گزار سیمل وحید نے کہاکہ راجا بشارت نے جھوٹ چھپانے کیلئے مالی گوشواروں میں باربارغلطیاں کیں،اثاثوں سے متعلق راجا بشارت نے رسیدیں جمع نہیں کرائیں،وکیل راجہ بشارت نے کہاکہ درخواست گزارنے مقررہ وقت میں راجا بشارت کےخلاف پٹیشن دائر نہیں کی،جب راجا بشارت نے کاغذات جمع کرائے اس وقت کے ثبوت فراہم کیے جائیں۔

درخواست گزار سیمل وحید نے کہاکہ راجابشارت نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے جعلی بیان حلفی جمع کرایا،راجا بشارت نے جوبیان حلفی جمع کرایااس پر ان کے دستخط نہیں،وکیل راجہ بشارت نے کہاکہ الزامات پراسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی جواب دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے راجا بشارت کےخلاف نااہلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیاجو 30 نومبر کو سنایا جائے گا۔