شہباز شریف کی اہلیہ کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد
احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرنے کاحکم دیدیا۔
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ایسی صورت میں یہ درخواستیں پیش رفت کے قابل نہیں رہیں، وکیل اپوزیشن لیڈر
منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی،احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے نصرت شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی ، عدالت نے نصرت شہبازکو اشتہاری دینے کیلئے کارروائی کرنے کاحکم دیدیا۔