شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کاآئندہ جلسہ 22 نومبرکوپشاورمیں ہوگا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ مریم نوازکے کمرے کادروازہ توڑاگیا، آئی جی سندھ کواغوا کرکے مقدمہ درج کرایاگیا،10 روزمیں تحقیقات کاوعدہ کیاگیاتھا۔
ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کم کرنے کی خوشخبری نہیں دی، کابینہ اجلاس ہوتاہے توکوئی نہ کوئی چیزمہنگی ہوجاتی ہے،ایسے فیصلے ہوتے ہیں جس سے چندافرادکوفائدہ ملتاہے۔
ان کا کہناتھا کہ آج عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، چینی 110اورروٹی30روپے میں مل رہی ہے، غریب آدمی بجلی کے بل اداکریں یابچوں کوخوراک دیں،وزیراعظم ہرہفتے تقریرکردیتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ای سی سی کے فیصلوں کوعوام کے سامنے رکھاجائے، شفاف الیکشن ہوتے توایسے حالات کبھی نہ ہوتے، آج معیشت تباہ اورپارلیمان کو مفلوج کردیاگیا،پی ڈی ایم کی تحریک کامیاب ہوگی،وزیراعظم کاکام دھمکیاں دینا نہیں ہوتا، حکومت کی نااہلی اورکرپشن کابوجھ عوام پرپڑرہاہے۔