پنجاب کے وزیر اطلاعات اپنی برطرقی سے بے خبر

فیاض الحسن چوہان کو برطرفی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن اجرا کی اطلاع صحافی سے ملی تو حیران اور پریشان ہوگئے

               
November 2, 2020 · اہم خبریں, قومی
فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی۔فائل فوٹو

فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی۔فائل فوٹو

فیاض الحسن چوہان کو دوسری مرتبہ وزارت اطلاعات سے ہٹاکر ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر جب نوٹی فکیشن جاری ہوا تو فیاض الحسن چوہان اس سے بے خبر تھے۔ صحافیوں نے ان کو بتایا کہ آپ کو ہٹا دیا گیا ہے مگر وہ مسلسل کہہ رہے ہیں کہ یہ بات ان کے علم میں نہیں ہے۔ ان کے چہرے کے تاثرات سے بھی معلوم ہورہا تھا کہ واقعی ان کیلئے بھی یہ خبر ہی تھی۔