الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی
الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی

سی پیک چلانے والوں کو استثنیٰ مل رہا ہے، شروع کرنے والوں کو نہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیب سے سی پیک اتھارٹی کے استثنیٰ پر سوال اٹھادیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جن لوگوں نے سی پیک شروع کیا انہیں کوئی استثنیٰ نہیں، سی پیک چلانے والوں کو نیب سے استثنیٰ دیا جارہا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہباز شریف اور ان سمیت دیگر پر ترقیاتی کاموں کے الزام لگائے گئے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت بتائے سوا دو سال میں انہوں نے کیا کرپشن پکڑی؟۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص اور ادارے کو نیب سے استثنیٰ دینے اور آئی جی کے اغوا پر سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس کا انتظار کررہے ہیں۔