کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہوگئی۔
ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 14 ہزار 827 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 984 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 15 ہزار 446 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 728 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 372، سندھ میں 2 ہزار 633، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 280، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 98 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔