کورونا کیسز میں اضافے کے بعد حیدرآباد میں انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔
کمشنرحیدرآباد نے ایس او پیزکی خلاف ورزی اوررات دیر تک کھلی رہنے والی دکانوں، ریسٹورانٹس اور شادی ہالزکے خلاف آج سے کارروائی کا عندیہ دیدیا۔
کمشنرحیدرآباد عباس بلوچ نے ضلع حیدرآباد سمیت دیگراضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو خط لکھ دیے، بازاروں کی بندش کے اوقات پر سختی سےعملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔
این این سی کے فیصلوں کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ابراہیم ارباب آج رات سے ان تمام دکانوں، ریسٹورانٹس اور شادی ہالزکے خلاف کارروائی کرینگے جو 10بجے کے بعد بھی کھلے ہوںگے۔