طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔فائل فوٹو
طے شیڈول کے باعث مولانا فضل الرحمٰن آج پیپلزپارٹی کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکے۔فائل فوٹو

وزرا کی فوج ظفرموج گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں شریک

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں وزرا انتخابی مہم چلا رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے اب تک نوٹس نہیں لیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں 15 نومبرکو انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور انتخابی معرکے میں حکومت کا کوئی اہلکار نہیں جا سکتا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی امین گنڈا پوراور دیگر وزرا گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا اسٹیٹس پہلے سے حاصل ہے لیکن وزیر اعظم نے ووٹوں کے لیے گلگت بلتستان کو صوبے کا اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا۔

رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ وزیراعظم نے انتخابات جیتنے کے لیے پیکج دینے کا وعدہ کیا اورگلگت بلتستان میں 2018 کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کی فوج ظفر موج گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں شریک ہے لیکن الیکشن کمیشن نے اب تک اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا؟