اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کو استحکام دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں کمی لائی گئی، حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کو استحکام دیا، کورونا سے پہلے ٹیکس ہدف میں 17 فیصد اضافہ ہوا، حکومت نے پورا سال اسٹیٹ بینک سے ایک ٹکا بھی قرضہ نہیں لیا، اللہ کی مدد سے کورونا سے اچھے انداز میں نکلے ہیں۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی 500 اشیا پر سبسڈی دی گئی جب کہ احساس پروگرام کا بجٹ 100 سے بڑھا کر 192 ارب روپے کیا جب کہ ایکسپورٹس اور انڈسٹری بڑھ رہی ہیں۔