ملزم امجد عرف ڈاکٹر صاحب ایف آئی اے تحویل میں، ملزم کئی ماہ سے روپوش، شہریوں کی درخواست پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے مقدمہ درج کررکھا تھا
ملزم امجد عرف ڈاکٹر صاحب ایف آئی اے تحویل میں، ملزم کئی ماہ سے روپوش، شہریوں کی درخواست پر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے مقدمہ درج کررکھا تھا

حج کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا ایجنٹ گرفتار

رپورٹ عمران خان

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کامیاب کارروائی میں حج کے نام پر لاکھوں کا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم امجد علی عرف ڈاکٹر صاحب حج وعمرہ کا کام کرنے والی ٹریول کمپنی کارروان غلام زینب میں بیٹھ کر کام کررہا تھا جسے چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا۔
ملزم کے خلاف شہریوں نے درخواست دی تھی کہ اس نے حج کے نام پر فراڈ کیا ہے جس میں ملزم نے حج پر بھجوانے کا وعدہ کرکے 8لاکھ 50ہزار روپے وصول کئے تاہم بعد ازاں حج پر نہیں بھجوایا بلکہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔
ملزم نے رقم بھی واپس نہیں کی جس پر ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی میں جون کے مہینے میں مقدمہ الزام نمبر 102/2020درج کرلیا گیا تھا تاہم اس وقت ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے منظر عام سے غائب ہوگیا تھا۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر احمد شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب خان کی نگرانی میں ملزم کی تلاش جاری رکھی جس میں اسے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ،ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔