کراچی کے تھانہ شاہ لطیف کے علاقے قذافی ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا اور خود بھی خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق رضوان عباسی ولد نور خان نے اپنی بیوی اور بیٹے کو گولیاں ماریں اور بعد میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
واقعے میں زخمی خاتون فاطمہ زوجہ رضوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ کے واقعے میں باپ رضوان عمری 50/55 سالہ اور بیٹے وقاص عمری 18 سالہ کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے آلہ قتل تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کے محرکات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اور شاہدین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔