بزرگ صحافی سعود ساحر عرف شاہ جی اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ گزشتہ چند روز سے شدید علیل اور ہسپتال میں داخل تھے۔
سعود ساحر روزنامہ جسارت، روزنامہ امت، ہفت روزہ تکبیر اور ہفت روزہ زندگی سے وابستہ اور کئی معرکہ آراء تحریروں کے خالق تھے۔
سعود ساحر صحافتی ٹریڈ یونین کے بھی متحرک رہنما تھے، ان کا بے لاگ اور بے باک انداز مشہور تھا۔
مرحوم سعود ساحر کی نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر ادا کی گئی جبکہ قریبی قبرستان میں تدفین کی گئی۔
اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین