بانی ایم کیو ایم مفلوک الحال ہو گئے

مالی تباہی کا سامنا،اپنے بلوں اور اخراجات کی ادائیگی سے قاصر۔ کارکنوں سے فنڈز کی درخواست

               
November 4, 2020 · اہم خبریں, قومی
گزشتہ دنوں بھی وہ کورونا کا شکار رہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج رہے ۔ فائل فوٹو

گزشتہ دنوں بھی وہ کورونا کا شکار رہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج رہے ۔ فائل فوٹو

کراچی کی سیاست پر راج کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مالی تباہی کا سامنا ہے اور وہ اپنے بلوں اور اخراجات کی ادائیگی سے قاصر ہیں ۔

ایم کیو ایم بانی کے نائب مصطفیٰ عزیزآبادی نے ایم کیو ایم لندن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے الطاف حسین کا ایک ہاتھ سے تحریر کیا گیا خط جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے کارکنوں سے فنڈز کی درخواست کی اور دعوی کیا ہے کہ ان کی مالی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔

الطاف حسین کے خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ 22 اگست 2016 کے واقعے کے بعد سے شدید مالی دباؤ میں آگئے ہیں اوران کیلیے یوٹیلٹی بلز بھرنا بھی ممکن نہیں رہا۔ اس لیے کارکن ان کی مالی مدد کریں۔