کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید18 افراد جان کی بازی ہارگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار867 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار313نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ 37 ہزار573 ہے۔پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ16ہزار60 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور14 ہزار646 زیرعلاج ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 380 اور سندھ میں 2 ہزار639 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار281، اسلام آباد میں 224، بلوچستان میں 152، ?گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 99 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار471ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 5 ہزار197، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار292، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار889، بلوچستان میں 16 ہزار، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 306 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار415 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔