سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے  تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔فائل فوٹو
سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے  تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔فائل فوٹو

بوسنیاکے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بوسنیا کےساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، بوسنیاکے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،مسئلہ کشمیر پرپاکستان کی حمایت کے شکرگزارہیں۔

پاکستان اور بوسنیا ہرزیگو ینا کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب کے بعد عمران خان نے بوسنیا کے پریذیڈنسی کے چیئرمین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بوسنیا کےساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، بوسنیاکے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام بوسنیا کےساتھ ہرمشکل میں کھڑے رہے،مسئلہ کشمیر پرپاکستان کی حمایت کے شکرگزارہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ آزادی اظہاررائے کوکسی مذہب کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے،آزادی اظہاررائے کی آڑمیں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے ،آزادی اظہاررائے کوکسی مذہب کے ہتک کیلیے بطورہتھیاراستعمال نہیں کرناچاہیے،کوئی مسلمان رسول کریم کی شان میں توہین برداشت نہیں کرسکتا،۔ عمران خان کا کہناتھا کہ دورہ بوسنیا کی دعوت پرشکریہ اداکرتاہوں۔