صدربوسنیا شفیق جعفر ووچ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ امن مشنزکے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں اہم کردارادا کیا،دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
صدربوسنیا شفیق جعفر ووچ نے وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دورہ پاکستان پر بہت خوشی ہوئی،ہم نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ،بوسنیا میں جنگ کے دوران پاکستان کی امداد پر مشکور ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ امن مشنزکے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں اہم کردارادا کیا،دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔