ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے لاہور میں کسانوں پر تشدد اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کسانوں پر تشدد اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسان اتحاد کے رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! آپ کا خوف، ڈر اور گھٹیا پن آپ کے ہر عمل سے ظاہر ہے، وزیراعظم کی دہشت گردی کا عملی مظاہرہ آج لاہور میں کسانوں پر ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین، ڈاکٹرز، طلبا اور میڈیا طبقہ آج سراپا احتجاج ہے، کسانوں کو روزگار دینے کی بجائے گرفتار کرنا عمران صاحب کی فاشسٹ سوچ کی عکاسی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ووٹ چور ظالم حکومت کے پاس عوام کے لیےگالی، گولی اور شیلنگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام سے جینے کا حق چھیننے والی ظالم حکومت مظلوموں کی بات سننے پر بھی آمادہ نہیں۔