بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا، نااہل حکومت کی وجہ سے عوام تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، صرف پیپلزپارٹی دور میں گلگت بلتستان کو حقوق ملے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے حقوق میں اضافہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہوا، بھٹو شہید نے ایف سی آر نظام کا خاتمہ کیا، پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو نام دیا، ،وزیراعلیٰ دیا، استور کے عوام کے ساتھ تعلقات مضبوط بنائیں گے، پی ٹی آئی نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی، شہید محترمہ نے یہاں سیاسی آزادی دلائی۔سات سال ہو گئے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ غریبوں کو سبسڈی دی۔ بینظیر انکم سپورٹ پوگروام سے غریبوں کی مدد کررہے ہیں ،عمران خان نے نوجوانوں سے روزگار چھینا۔