کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 18091 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 97 ہزار 394 روپے ہوگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1200 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1028 روپے 89 پیسے پر مستحکم رہی۔