کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی کا سامنا رہا جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ بھی 160روپے سے نیچے آگئے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 15پیسے کی کمی سے 159روپے 81پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5پیسے کی کمی سے 159 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی۔