مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ حکومت بنانے اورگرانے کا اختیار کسی ادارے یاشخص کو نہیں ،عوام کے پاس اس کا اختیارہے کہ کس کی حکومت آئے اور جائے ،ووٹ چوروں اورظلم لے آگے سر نہیں جھکائیں گے ،جی بی میں ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے۔
مریم نوازنے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گمبہ کے لوگوں کے والہانہ جذبے کی دل سے قدرکرتی ہوں ،نوازشریف اور شہبازشریف کاآپ کیلیے سلام لے کرآئی ہوں،میں آپ لوگوں کی آواز بن کر دکھاﺅں گی ،دباﺅ میں حق کیلیے کھڑا نہ ہونےوالا عوام کیلیے کیا کھڑا ہواگا
انہوں نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والے لوٹوں کو آپ ووٹ نہیں دوگے ،پاکستان کی سیاست اب بدل گئی ہے اور بدلنی چاہیے،مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کیلیے ووٹ کا حق ہے جوپارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپے وہ ووٹ کا حقدار نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایک جعلی وزیراعظم یہاں پرجی بی صوبے کا اعلان کرکے چلا گیا،الیکشن سے پہلے وزیراعظم کے اعلان کا عوام کیا مطلب نکالیں گے، حکومت کو پتہ نہیں کہ عوام روٹی کیلئے بھوکے مر رہے ہیں ،مہنگائی سے عوام بلک رہے ہیں آٹا چینی تم لوگ کھا گئے ،اسکردو کے ایک نوجوان کو بھی موجودہ حکومت میں نوکری ملی ؟،50 لاکھ گھر بنانے کاوعدہ تھاتو کیا ایک بھی گھرملا؟،جی بی صوبہ بنانے کا وعدہ ڈھونگ ہے عوام جانتے ہیں ،جھوٹے عہدے کرنے والے کو گھر پہنچاناہے، پریشانی ان کوایسے نہیں یہ وزیراعظم جاتا نظر آرہا ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ اس شخص کو یہ نہیں پتہ کہ وزیراعظم ہے ،جسے اپنی عزت کی پرواہ نہیں عوام کی عزت کی کیا پرواہ ہو گی ،2018 کے بیلٹ باکس پر ڈاکے کے بعد اس کی نظراب جی بی الیکشن پر ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افواج کی دل سے قدر کرتے ہیں ان کی جگہ دلوں میں ہے ،حکومت بنانے اورگرانے کا اختیارکسی ادارے یاشخص کو نہیں ،عوام کے پاس اس کا اختیارہے کہ کس کی حکومت آئے اور جائے، ووٹ چوروں اورظلم لے آگے سر نہیں جھکائیں گے ،جی بی میں ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے ۔