پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فائل فوٹو

عوام وزیروں سے پیسے لے کر ووٹ تیرکودیں۔بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پیسے وزیروں سے لے کر ووٹ تیرکودیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کٹھ پتلی وزیرآپ کے ووٹ خریدنے کی کوشش کریں گے، گلگت اوراستورکے عوام بکنے والے نہیں، آپ ان سے پیسے ضرورلیں لیکن ووٹ تیر کو دیں، ہم نے سندھ میں مفت علاج کےاسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے، ہم گلگت بلتستان میں بھی مفت علاج کے مرکزبنائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی زمین کے مالک بنیں بلکہ پہاڑوں میں معدنیات کےمالک بھی خود بنیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سلیکٹڈ کو گلگت بلتستان کے مسائل کا معلوم نہیں،عمران خان سوچ رہے ہیں کہ جی بی کوصوبہ بنائیں گے،آصف زرداری نے2009 میں جی بی کوعبوری صوبہ بنا دیاتھا،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوآپ کے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہے ،گلگت بلتستان کو صوبہ چاہئے،پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلائے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ استورکے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیاہے،بچہ بچہ کہہ رہاہے پیپلزپارٹی، بھٹو شہید اوربی بی شہید کاساتھ دیں گے، استورکے عوام کو مبارکباد،آپ جیت چکے ہیں ،ہم پہلے بھی استورآئے تھے آپ نے تاریخی استقبال کیاتھا،ہم گلگت بلتستان کے چپے چپے میں پہنچ رہے ہیں،آپ نے جیسے شہید بھٹو کا ساتھ دیا اسی طرح ہمارا ساتھ دیں،ماضی میں آپ نے ہماراساتھ دے کرایف سی آرکاخاتمہ کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ سلیکٹڈ کو گلگت بلتستان کے مسائل کا معلوم نہیں ،سلیکٹڈ کو کیا پتہ جی بی کے عوام کا ہماراان سے تین نسلوں کا رشتہ ہے،عمران خان سوچ رہے ہیں کہ جی بی کوصوبہ بنائیں گے،آصف زرداری نے2009 میں جی بی کو عبوری صوبہ بنا دیاتھا،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوآپ کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ چاہیے،پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلائے گی ،گلگت بلتستان کے عوام کوحق ملکیت حاکمیت روزگاردلاﺅں گا،پیپلزپارٹی کاساتھ دیں تو سب ترقی کرسکتے ہیں ہم عمران خان کی طرح نہیں جو صرف بڑے لوگوں کو سبسڈی دیتا ہے ،یہ حکومت صرف بڑے لوگوں کیلیے ایمنسٹی اسکیم لاتی ہے، ترقی تب ہوگی جب آپ انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے لائیں۔