اجلاس میں شہید مولانا عادل کے صاحبزادے مفتی انس اور مفتی نعمان نعیم سمیت دیگر علما کی شرکت، پولیس حکام نے بریفنگ دی، ہرممکن تعاون کی پیشکش
اجلاس میں شہید مولانا عادل کے صاحبزادے مفتی انس اور مفتی نعمان نعیم سمیت دیگر علما کی شرکت، پولیس حکام نے بریفنگ دی، ہرممکن تعاون کی پیشکش

مولانا عادل کی شہادت کی تفتیش‘ایڈیشنل آئی جی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس

کراچی پولیس آفس میں قائم مقام ایڈیشنل آئی جی عارف حنیف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شہید مولانا عادل خان کے صاحبزادے مفتی انس اور مفتی نعمان نعیم مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ سائیٹ کراچی سمیت دیگر علماء کے وفد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈاکڑ عادل خان کی شہادت کے حوالے سے پولیس کی ابتک کی تفتیش پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمینٹ عمر شاہد نے مولانا عادل خان کی شہادت کے مقدے میں ہونے والی پیش رفت سے وفد کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں وفد کی جانب سے شہر میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے کراچی پولیس سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
شہر میں قائم دینی مدارس اور جید علماء کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی، ڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبر ریاض، ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل مرتضی تبسم اور ایس پی عبداللہ میمن نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ایڈیشنل آئی جی عارف حنیف کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس محدود وسائل کے باوجود عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ کراچی پولیس نے شہر میں امن کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، امن کے دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائینگے۔