چنیوٹ میں پولیس نے شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد روڈ پل ڈینگرو کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلر محمد علی عرف کالا کو شراب سمیت گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی تھی کہ وہاں سے تیز رفتار رکشہ گزرا جس میں شراب کی بوتلیں لوڈ کی گئی تھیں پولیس نے رکشہ سے شراب کی 260 بوتلیں برآمد کرلیں۔
انسپکٹر بابر نواز ایس ایچ او تھانہ صدر اور اے ایس آئی عمردراز انچارج چوکی امتیاز شہید نے ہمراہی ٹیم کاروائی کی۔
ملزم سابقہ بیس مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور جرم ثابت ہونے پر سزایافتہ بھی ہے
ملزم کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔