پاکستان آرمی کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے روس کی سپیشل فورسز کا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق روسی اور پاکستانی سپیشل فورسز انسداد دہشت گردی، عمارتوں میں چھپے دہشت گردوں اور دیگر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے مشقیں کریں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے جوانوں کے کامیاب کاؤنٹر اٹیک آپریشنز سے آج دنیا بھر کی فوجیں متاثر ہیں۔روس ایک بڑی فوجی طاقت ہے لیکن وہ پاک فوج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔