عامر لیاقت نے لکھا انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا میں مبتلا ہوئے آج دوسرا دن ہے۔ تاہم وہ گھریلو نسخوں سے اس مرض کا علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عامر لیات نے کچن میں استعمال ہونے والے چند مصالحوں کے نام لکھے جن میں ادرک، لہسن، کلونجی، کالی مرچ، لونگ، اسٹار میز اور دار چینی شامل ہیں۔
عامر لیاقت نے کہا کہ یہ تمام چیزیں کورونا میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔ اسی کے ساتھ عامر لیاقت نے تمام لوگوں سے ان کی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔