ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو
ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین کے اکاﺅنٹس معطل اوران کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین7 ماہ بعد لندن سے لاہور پہنچ گئے

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئے۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، 7 سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کاکام ہے الزام لگانا لہذا جواب دینا ضروری نہیں جبکہ اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف شفاف ہے۔

واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین 7 ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں، جہانگیر ترین شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے لندن میں مقیم تھے جب کہ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

تحریک انصاف کے لندن میں موجود مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے وطن واپسی کے اعلان نے حکومت اور تحریک انصاف میں بھونچال پیدا کر دیا۔ آنے والے دنوں میں اہم واقعات رونما ہونے والے ہیں بالخصوص حکومت اور تحریک انصاف میں موجود ترین کی حمایتی مضبوط مگر خاموش دھڑے کے فعال ہونے اور عمران خان اور ترین کے درمیان دوری ختم کرنے کی کوششیں تیز ہوں گی جبکہ جہانگیر ترین ملک میں رہتے ہوئے اپنے خلاف تحقیقات کا سامنا کریں گے۔

ترین کی جانب سے وطن واپسی کے فیصلے کا سبب چند روز قبل وفاقی وزیر پرویز خٹک کی جانب سے جلسہ میں خطاب کے دوران ان پر سخت اور نامناسب الفاظ میں کی جانے والی تنقید ہے جس نے جہانگیر ترین کو اپنی سنگین بیماری کے جاری علاج کے باوجود پاکستان واپسی پر مجبور کردیا۔