مزار قائد کی بے حرمتی اور نعرے بازی کے کیس میں سٹی کورٹ کراچی مقدمے کاچالان اعتراضات کے بغیرپیش نہ کرنے پرعدالت برہم ہوگئی،عدالت نے تفتیشی افسرکوشوکازنوٹس جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں مزارقائد کی بے حرمتی اور نعرے بازی کے کیس کی سماعت ہوئی ،کیپٹن (ر) صفدرآج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے،وکیل نے کہاکہ کیپٹن (ر)صفدرگلگت بلتستان میں ہیں ،کیپٹن (ر)صفدر کوحاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
مقدمے کاچالان اعتراضات کے بغیرپیش نہ کرنے پرعدالت برہم ہو گئی ،عدالت نے تفتیشی افسرکوشوکازنوٹس جاری کردیا ۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پرچالان پیش کیاجائے اور تاخیرکی وضاحت کریں،تفتیشی نے استدعا کرتے ہوئے کہ اعلی افسران کوآگاہ کردیا، 3 دن کی مہلت دی جائے،عدالت نے سماعت 9نومبرتک ملتوی کردی۔