رٹ پٹیشن پیپلزپارٹی اورن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔فائل فوٹو
رٹ پٹیشن پیپلزپارٹی اورن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔فائل فوٹو

علی امین گنڈاپور سمیت تمام ارکان اسمبلی کو گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تمام وفاقی وزرا اورحکومتی عہدیداران کو3 دن کے اندراندرگلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی اورن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے دائرکی گئی رٹ پٹیشن کی سماعت چیف کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت میں ہوئی،جسٹس ملک حق نوازاورجسٹس علی بیگ پرمشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔چیف الیکشن کمشنر،وزیراعلیٰ اورچیف سیکریٹری کو فوری فیصلہ پرعملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔

انتخابی مہم کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پردائر درخواست پرگلگت بلتستان چیف کورٹ نے حکم سناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا اورحکومتی عہدیداران تین دن میں گلگت بلتستان سے نکل جائیں۔

چیف کورٹ نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے ممبران کے علاوہ پاکستانی شخصیات انتخابی مہم چلا سکتی ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس یقینی بنائیں کہ گلگت بلتستان کی سرحدوں سے کوئی پاکستانی منتخب نمائندہ داخل نہ ہو سکے جب ہ چیف کورٹ کے احکامات الیکشن تک نافذ العمل رہیں گے۔

قانونی ماہرین کے مطابق عدالتی فیصلے کے تحت نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا سکیں گی جبکہ شاہد خاقان عباسی، علی امین گنڈاپوراوربلاول بھٹو زرداری کو 3 دن کے اندر گلگت بلتستان سے واپس جانا ہوگا۔

رٹ پٹیشن پیپلزپارٹی اورن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔ رٹ پٹیشن کی سماعت چیف کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت میں ہوئی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت وفاقی وزرا اور حکومتی عہدیداروں کو الیکشن مہم چلانے سے روکا جائے اورانہیں واپس جانے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کئی روز سے گلگت بلتستان میں موجود ہیں جب کہ مریم نواز نے کل  متعدد مقاما ت پرانتخابی  جلسوں سے خطاب کیا تھا۔