زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

سہراب گوٹھ میں سلنڈر پھٹنے سے ایک بچہ اورغبارہ فروش جاں بحق

سہراب گوٹھ میں سلنڈر پھٹنے سے ایک بچہ اورغبارہ فروش جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی میں پیش آیا جہاں غبارہ فروش ایک رکشے میں سلنڈر رکھ کرغبارے فروخت کرنے کے لیے اکثراس علاقے میں آتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی غبارہ فروش رکشے میں اپنا سلنڈر رکھ کرعلاقے میں پہنچا تو اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں قریب کھڑا ہوا 12 سالہ بچہ اورغبارہ فروش جاں بحق ہوگئے جب کہ تین افراد زخمی ہوئے جن میں 2 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں عباسی شہید منتقل کردی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔