کورونا وائرس کے پھیلائو میں شدت آ گئی، مزید 30 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار856، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 148، بلوچستان میں 16 ہزار 33، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 332، اسلام آباد میں 20 ہزار 967 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 572 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 46 لاکھ 9 ہزار 513 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار745 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 3 لاکھ 17 ہزار86 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 830 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 390، سندھ میں 2 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 287، اسلام آباد میں 231، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 107 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔