مسلم لیگ ن کی نائب صدر اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے سلیکٹڈ تھے اوراب ریجیکٹڈ ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکا اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسکردو کے شیروں کو نوازشریف اورمریم نواز کا سلام پہنچے، اگر (ن) لیگ دھاندلی سے ہرائی گئی تونہ گلگت بلتستان مانے گا نہ پاکستان اور اگر کسی کے پاس پاکستان کے مسائل کاعلاج ہے تو اس کا نام ہےنواز شریف، اب دھاندلی رہےگی،نہ دھاندلی کرنیوالے،نہ ہی دھاندلی کی پیداوارعمران خان۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے سلیکٹڈ تھے اور اب ریجیکٹڈ ہیں، این آراونہ دینے کا دعویٰ کرنے والا آج ہم سے این آراو مانگ رہا ہے، جو انسان اپنی عزت کے لیے کھڑا نہیں ہوسکتا وہ عوام کی عزت کیسے بچاسکتا ہے، خود ہی مہنگائی کرتا ہےاور خود ہی نوٹس لیتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ایک مداری نے ایک کروڑ نوکروں کا خواب دکھا کرکڑوروں لوگوں کوبے روزگارکیا، 50 لاکھ گھردینےوالے نے لاکھوں لوگوں کوبے گھرکردیا، ڈھائی سال میں ان کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ گھبرائے پھرتے ہیں، حکومت کی کچھ دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے، موجودہ حکومت مجرم ہے انہوں نےعوام سے خوشیاں چھین لی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کےمسائل حل کرنےوالاصرف نوازشریف ہے لہذا عوام اورنوازشریف کومل کرملک کی خدمت کرنےدو، ملک کی گلیاں گواہی دےرہی ہیں،نوازشریف کےعلاوہ دوسراآپشن نہیں، مسلم لیگ (ن) دھندلی سے ہروائی گئی تو نتائج ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔