سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس، ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس، ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ایس اوپیز پر عمل نہ ہوا تو مزید سخت اقدامات کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری کالجز باقر نقوی، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر فیصل ، کور کمانڈر کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس بڑھ رہا ہے، ہمیں لوگوں کو پابند کرنا ہوگا کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ تشخیصی شرح بڑھ رہی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کراچی اور حیدرآباد میں بڑھ رہا ہے۔ ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔چاہتا ہوں تمام مذہبی مقامات پر ایس او پیز پر عمل کروانے کو یقینی بنایا جائے۔ ہر جگہ ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔ جہاں ایس او پیز پر عمل نہ ہو وہاں سخت کارروائی کی جائے۔تمام شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں، ریستورنٹس، فیکٹریز و دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوسکا تو ہم مزید سخت اقدامات کریں گے۔