کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.4 فیصد رہی۔فائل فوٹو
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.4 فیصد رہی۔فائل فوٹو

کورونا وبا، سندھ حکومت کے سخت اقدامات، پھر الرٹ جاری

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر الرٹ جاری اور ایس او پیز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سندھ بھر میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے۔
ایس او پیز کے تحت معمر، دائمی امراض میں مبتلا افراد کیلئے خصوصی اقدامات کی جبکہ اجتماع، سماجی میل جول سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے انتباہ کیا ہے کہ نجی، سرکاری دفاتر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ دوران سفر بھی 3 فٹ سے زائد فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا، غیر ضروری طور پر سفر کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ کار میں 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کھانسی، بخار، نزلہ، زکام میں مبتلا افراد عوامی مقام پر نہ آئیں۔ اے ٹی ایم مشین کے استعمال کی صورت سینیٹائزر استعمال کریں۔
55 سال سے زائد عمر کے افراد کو دفاتر میں کام کیلئے بلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ضروری اسٹاف کو دفاتر بلایا جائے، آن لائن کام کو ترجیح دی جائے، کسی بھی کام کی جگہ پر محکمہ صحت کورونا ٹیسٹنگ کرسکے گا۔

کسی بھی علاقے، مقام پر کورونا کیسز بڑھنے کی صورت فوری بندش کا اطلاق ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ