جسٹس بابر ستار کے اسٹاف میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔فائل فوٹو
جسٹس بابر ستار کے اسٹاف میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔فائل فوٹو

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن سے تحقیقات‘ خصوصی بینچ تشکیل

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کےذریعےتحقیقات کرانےکی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کےذریعےتحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل خصوصی بینچ کرےگا، جب کہ کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہی ہوگی، اور اب وہی بینچ اس درخواست پر سماعت 24 نومبر کو ہی کرے گا۔