دیامر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، جب کہ ہمیں دیکھ کر کچھ اور سیاسی جماعتیں بھی گھبرانا شروع ہوگئی ہیں۔
دیامر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے 2 سال کے دوران گلگت میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس دوران گلگت کے لئے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا، اب جب الیکشن ہونے والے ہیں تو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم نے گلگت کا دورہ کیا، لیکن اب ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مزدور، ڈاکٹرز اور کسان احتجاج کررہے ہیں، بلاول بھٹو تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیل رہی ہے، بلاول بھٹو انہوں نے خیبر پختون خوا میں ایک اسپتال نہیں بنایا، پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا، یہاں کے عوام کو جمہوری اور سیاسی آزادی دلوائی، گلگت بلتستان کے عوام کو صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ دیا، ، پیپلزپارٹی نے صرف اور صرف جمہوری سیاست کی ہے، ہمیں دیکھ کر کچھ اور سیاسی جماعتیں بھی گھبرانا شروع ہوگئی ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام سے 3 وعدےکر رہا ہوں، ہمارا منشور ہے کہ ہم یہاں کے نوجوانوں کو حق روزگار دلائیں گے، گلگت بلتستان کو حق حاکمیت دلوا کر یہاں کے عوام کو اپنی ہی زمین کا مالک بنائیں گے، اور یہاں کےنمائندے کو قومی اسمبلی میں بٹھانا ہے۔