امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،وزیراعظم عمران خان نے بھی جو بائیڈن کو مبارکباد دے دی ہے ۔ادھر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بھی جو بائیڈن کو مبارکباد دی ہے ۔
Congratulations @JoeBiden on a historic victory for you, the American people and democracy. We look forward to better ties between the US and Pakistan under your leadership.
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) November 7, 2020
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کی تاریخی کامیابی پرامریکی عوام اور جمہوریت کو مبارکباد دیتا ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم جو بائیڈن کی قیادت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہونے کے منتظر ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کے جمہوریت پر عالمی سربراہی کانفرنس کے منتظر ہیں۔ ہم ان کے ساتھ غیر قانونی ٹیکس ہیونز اور قوموں کی دولت چرانے والے کرپٹ لیڈرز کے احتساب کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
Congratulations @JoeBiden & @KamalaHarris. Look forward to President Elect Biden's Global Summit on Democracy & working with him to end illegal tax havens & stealth of nation's wealth by corrupt ldrs. We will also continue to work with US for peace in Afghanistan & in the region
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2020
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان اور خطے میں امن کیلئے بھی کام کرتے رہیں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باوقار تعلقات کاخواہاں ہے ،افغانستان اورخطے کے امن کیلئے بہتر امریکی کوششوں کا منتظر رہوں گا۔