آج مسلمانوں سمیت بہت سے امریکی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔فائل فوٹو
آج مسلمانوں سمیت بہت سے امریکی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔فائل فوٹو

جوبائیڈن کی کامیابی پرسیام فام اینکرکے آنسو چھلک پڑے

امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کے سیاہ فام تجزیہ کار جوبائیڈن کی کامیابی پرآبدیدہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن کی کامیابی کی خبر پر سی این این کے میزبان وین جونز براہ راست نشریات کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔

وین جونز نے کہا کہ آج امریکہ کے لیے بہت بڑا دن ہے کیونکہ آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے امریکی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں جارج فلوئڈا کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی۔ اب امریکہ میں مسلمانوں کواس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدرکوآپ کا امریکہ میں ہونا پسند نہیں۔

وین جونز نے کہا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوارجو بائیڈن 273 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔