یہ تو سنا تھا کہ ’’رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی‘‘ لیکن یہ نہیں سناتھا کہ اسپین کی حسینہ کسی رانجھا کے عشق میں مبتلا ہوکرخود رانجھا کی ہو جائے گی۔
اسپین کی 22 سالہ لڑکی کلوٹا ویرونیکا سلاوہ سرگودھا کے رہائشی عدنان رانجھا کے عشق میں مبتلا ہوکر اپنا دیس چھوڑکرپاکستان آپہنچی،عدنان رانجھا سرگودھا کے نواحی علاقے چبہ پرانا کا رہائشی ہے اور دونوں کی دوستی فیس بک پرہوئی تھی۔
فیس بک کی دوستی محبت میں بدلی تو اسپینش حسینہ نے پاکستان آکرعدنان رانجھا سے شادی کا فیصلہ کیا، اسپینش گرل نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا اسلامی نام علیشاہ رکھا گیا ہے، عدنان رانجھا سے شادی کے بعد نہ صرف میاں بیوی خوش ہیں بلکہ عدنان کے والدین بھی گوری بہو پر فریفتہ نظرآتے ہیں۔
اہل علاقہ کی خواتین بڑی تعداد میں رانجھا خاندان کی نئی نویلی گوری دلہن کو دیکھنے کے لیے آ رہی ہیں، دلہنیا کہتی ہے کہ اگرچہ انہیں پاکستان آنے سے ڈرایا گیا تھا لیکن یہاں پر سب کی محبت نے میرے دل جیت لیا، دلہنیا چٹ پٹے پاکستانی کھانوں سے خوب لطف اندوزہو رہی ہے۔