چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سب جان لیں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا،اگر مجھے صوبہ بدرکرنا ہے تو گرفتارکرنا ہوگا۔
دیامر کے علاقے تھور میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت کے عوام نے ثابت کردیا کہ حکومت کو اب گھر جانا ہی ہوگا، حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے صوبہ بدرکردیا جائے تاکہ آسانی سے دھاندلی کی جاسکے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اپوزیشن کو گلگت بلتستان انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوشش دھاندلی ہوگی،کسی کو گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مجھے صوبہ بدر کرا کے دھاندلی کرناچاہتی ہے،مجھے صوبہ بدر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،سب جان لیں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا۔
ان کاکہناتھا کہ اگر مجھے صوبہ بدر کرنا ہے تو گرفتارکرنا ہوگا،15 نومبر تک میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہوں ۔