علی امین گنڈاپور نے پی ڈی ایم کو’’پاکستان ڈکیت موومنٹ‘‘قراردیدیا،علی امین گنڈاپورنے کہاکہ زرداری ایک سینما کے مالک تھے،پیسہ لوٹ کر اربوں کے مالک بن گئے ،انہوں نے اپنے بچوں کیلیے کھربوں روپے کے محلات بنا لیے،انہوں نے آپ کے بچوں کیلیے کیاکیا۔
اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ووٹ آپ کے پانچ سال کی ترقی کا فیصلہ کرتاہے،عمران خان نے آپ کی 72 سالہ محرومی دور کرکے صوبے کا اعلان کیا، وزیراعظم عادم آدمی کے مسائل کو سمجھتے ہیں،عمران خان غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلیے کوشاں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے کی پی میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قراردیا،کے پی کے حکومت میں عمران خان نے جہیزکی لعنت ختم کی،خیبرپختونخواحکومت نے صحت انصاف کارڈصوبے کے ہر خاندان کودیا، آپ کوایک عظیم لیڈرملاہے اب فیصلہ آپ لوگوں نے کرناہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کوان کے اپنے لوگوں نے مسترد کیا،پی ڈی ایم فوج اور اداروں کیخلاف ہے،جو فوج اور اداروں کا وفادار نہیں وہ پاکستان کا وفادار نہیں،قربانیوں کو بھارت کی دوستی میں ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،بلاول بھٹو اور مریم نواز کے اکاوئنٹ میں کھربوں روپے ڈالے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان این آر او دے تو یہ عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائیں گے ،وعدہ کرتا ہوں اتنی ہی بات کروں گا جتنا میں کر سکوں گا،کھربوں لوٹنے والے کا جھنڈا لے کر گھومنے والا غدار ہے ۔