بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی ایک تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکہ ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں سمیت30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوہلو کےنواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈردھماکہ ہوا جس سے جانی نقصان ہوا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے اور نصف درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے انہیں پنجاب منتقل کیا جائے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پہنچ گئے ہیں۔