انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں گی۔فائل فوٹو
انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں گی۔فائل فوٹو

پاکستان اور روس کے درمیان فوجی مشقوں کا آغاز

پاکستان اور روس کے درمیان د ووزبہ 5 فوجی مشقوں کا آغازہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دروزبہ 5 فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا میں منعقد ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

پاکستان میں روس کے سفیر بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ دونوں ممالک کی افواج کے سینئر حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آرکے مطابق انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں گی جس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز لے رہی ہیں۔