مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع
مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، ذرائع

 ‏پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس شروع ۔نواز شریف بھی شریک

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( ‏پی ڈی ایم) رہنماؤں کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں شروع ہوگیا جس میں میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری بذریعہ ویڈیو لِنک شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو چکا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بیانیے میں تضادات سامنے آنے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل اورایک بیانیے کو حتمی شکل دی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اورانٹرنیشل سیاسی حالات کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

مولونا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم اجلاس میں متفقہ بیانیہ طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام قائدین ایک بیانیہ پر متفق ہونے چاہئیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر معذرت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مصروف ہوں۔