وزیراعظم عمران خان بدھ کو بلوچستان کا دورہ کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم بلوچستان میں قومی شاہراہ کے منصوبے کاافتتاح کریں گے ،دورے کے دوران تاریخی بلوچستان پیکج کااعلان بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،اس دورے کے دوران وفاقی وزرااور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔