نیپرا نے ایک ماہ کیلیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،صارفین پر5 ارب روپے سے زائد کابوجھ پڑے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کاکہناہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا،اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت3 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی ،اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت3 روپے 20 پیسے فی یونٹ تھی ،صارفین سے اضافی وصولی نومبرکے بل میں کی جائے گی ،نیپرا کاکہناہے کہ کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کااطلاق نہیں ہوگا۔