سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت منظورکرلی۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت منظورکرلی۔فائل فوٹو

میر شکیل الرحمن کو ضمانت پررہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمن کو دس کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کردیا جبکہ انہیں اپنا پاسپورٹ بھی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے میر شکیل الرحمان کے خلاف سنہ 1986 میں پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں متعدد پلاٹوں کی زمین کی خریداری سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ سنہ 1986 میں جب  نواز شریف  پنجاب کے وزیراعلی تھے، انھوں نے میر شکیل الرحمن کو غیر قانونی طورپرزیادہ سرکاری اراضی حاصل کرنے کی اجازت دی تھی۔