شاعر مشرق مفکر پاکستان،حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا آج 143 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ان کے مزارپرگارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
ڈاکٹر محمد اقبال نے 9 نومبر1877 کواقبال منزل میں آنکھ کھولی، بچپن اس آنگن میں گزارا، اقبال منزل کی در ودیوار سے انکی یادیں وابستہ ہیں۔
مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔ مختلف کارہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شاعر مشرق کے مزار پر فاتحہ خوانی کرنے آتے رہے۔
دنیا بھر سے آئے سیاح اقبال منزل میں آ کر اقبال کی زیر استعمال اشیا دیکھ کرروحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔