اسپیکراسد قیصرنے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پارلیمانی رہنماوَں کااجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیکراسد قیصرنے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پارلیمانی رہنماوَں کااجلاس طلب کرلیا،اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکی زیرصدارت11نومبردوپہر2بجے کمیٹی روم نمبر2میں منعقدہوگا،اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے موجودہ امورپربریفنگ دی جائےگی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی رہنماوَں کااجلاس بلانے کےلیے نوٹس جاری کردیے گئے،شاہ محمودقریشی،مسلم لیگ ن سے خواجہ آصف کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی سے بلاول بھٹو زرداری،ایم ایم اے سے اسعدمحموداورپاکستان مسلم لیگ ق سے چوہدری طارق بشیرچیمہ مدعوہیں، اخترمینگل،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان سے خالدحسین مگسی کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔