آرمی چیف سے چینی سفیرکی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سیکیورٹی پر گفتگوہوئی۔

               
November 9, 2020 · اہم خبریں, قومی
پاکستان اور چین کے درمیان غیر معمولی لازوال تعلقات ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان اور چین کے درمیان غیر معمولی لازوال تعلقات ہیں۔فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورلاقائی سیکیورٹی پرگفتگوہوئی ،ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات مزید مضبوط و مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان غیر معمولی لازوال تعلقات ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ،چینی سفیر نے خطے میں تنازعات کی روک تھام کیلئے پاکستانی کاوشوںکوسراہا۔